دوہری شہریت کا حلف نہ دینے والے سندھ کے چار وزراءسمیت چھ ارکان نے استعفیٰ دیدیا ، مشیر بنائے جانے کا امکاں
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) دہری شہریت کے باعث معطل کیے جانے سے قبل ہی سندھ سے تعلق رکھنے والے چار وزراء سمیت چھ ارکان رضا ہارون،مراد علی شاہ، عبدالمعید صدیقی، عسکری تقوی، ،محمد علی شاہ اور صادق میمن نے استعفیٰ دیددیا ۔ سپیکر نے ان ارکان کے استعفے منظور کرلئے ہیں جبکہ صوبائی الیکشن کمیشن سونو خاں بلوچ نے ان کے استعفوں کی تصدیق کردی ہے ۔ ان ارکان نے دہری شہریت رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے میں حلف نامے داخل نہیں کئے تھے اور الیکشن کمیشن نے واجح کر رکھا ہے کہ حلف نامے داخل نہ کرانے والے ارکانِ اسمبلی کے مستقبل کا فیصلہ ۳ دسمبر پیر کو کیا جائے گا ۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مستعفی ارکان میں سے چار کو مشیر بنائے جانے کا امکان ہے ۔