یکہ توت میں دھماکے سے دو مبینہ تخریب کار ہلاک

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)یکہ توت کے علاقے دیر کالونی میں دھماکے سے دو مبینہ تخریب کار ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ موٹر سائیکل میںنصب بم میںہواجس پر سوار مبینہ تخریب کار اور اس کا ساتھی ہلاک ہو گئے۔نجی نیوز چینل کے مطابق دھماکے سے مبینہ خود کش حملہ آور کے عضاءبکھر گئے جبکہ کے دوسرے دوہشت گرد کے قبضے سے پستول بر آمد ہوا ہے ۔ پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیر ے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔