روس کا بینکوں کے ذمہ واجب الادا قرض 300ارب ڈالر سے تجاوز

روس کا بینکوں کے ذمہ واجب الادا قرض 300ارب ڈالر سے تجاوز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (این این آئی)رواں سال کے دوران روس کا بنکوں کے ذمہ واجب الادا مجموعی قرضہ 10کھرب روبل (300ارب ڈالر) سے تجاوز کر گیا۔ مرکزی بنک کے مطابق رواں سال روس میں صارفین کو قرضوں کے بڑھتے ہوئے رجحان سے سنگین مالی
بے ضابطگیاں اور اقتصادی بحران لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔ بنکوں کے ذمہ واجب الادا تقریباً 10کھرب روبل بالکل غیر محفوظ ہے۔ روس کی سست رو معیشت کے باوجود مرکزی بینک قرضے لینے کے خطرناک رجحانات میں کمی چاہتا ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخر تک بنکوں کے ذمہ واجب الادا مجموعی قرضے کی نوعیت 10کھرب روبل (300ارب ڈالر) سے تجاوز کر جائے گی۔

مزید :

کامرس -