حکومت توانائی بحران کے متبادل حل کیلئے فوری اقدامات کرے
فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر سہیل بن رشید نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے بحران کے متبادل حل اور مہنگائی کی شرح میں کمی کیلئے فوری اقدامات کرے ۔میڈیا سے بات چیت انہوں نے کہاکہ بجلی ، گیس ، پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مسلسل اضافے سے صنعتی ، تجارتی ، کاروباری سر گرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جس سے جہاں معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے وہیں عام آدمی کی زندگی بھی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران ان مصنوعات کی قیمتوں میں 50سے75 فیصدتک اضافہ ہو گیا ہے جس نے صنعتی پیداور کے ساتھ کاروبار پر بھی دباﺅ بڑھا دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ غیر متوقع اور بے قابو ہوتے ہوئے توانائی کے نرخوں میں اضافہ سے تمام سٹیک ہولڈرز سخت پریشانی کا شکارہیں اور انہیں عالمی منڈیوں میں بھی انتہائی دشواریاں درپیش آ رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اگر روز بروز خراب ہوتے ہوئے کاروباری حالات پر قابو پانے کیلئے حکومت کی جانب سے پرائیویٹ سیکٹر کو ریلیف نہ دیا گیا تو ملک کی پائیدار ترقی کا پہیہ رک جائے گا جس سے حکومت کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔