زمیندار آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کر رہے ہیں: راجہ طارق مسعود خان

زمیندار آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کر رہے ہیں: راجہ طارق مسعود خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد( آن لائن)محکمہ زراعت نے محدود وسائل کے باوجود سائنسی بنیادوں پر ریاست کے کاشتکاران کو زرعی انپٹس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنادیا ہے۔ محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے زمینداران اپنی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ زراعت راجہ طارق مسعود خان نے اپنے آفس چیمبرمیں ریاست سے آئے ہوئے کاشتکاران کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ناظم اعلیٰ زراعت نے زمینداران کو بتایا کہ دوران سال ربیع2013 محکمہ زراعت آزادکشمیر نے ریاست کے کاشتکاران کو ارزاں نرخوں پر اعلیٰ کوالٹی بیج فصلات و سبزیات کی فراہمی کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔ جس سے ریاست کے کاشتکاران نے بھر پور فائدہ اٹھایا اور محکمہ زراعت کی جانب سے فراہم کردہ زرعی انپٹس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اورمحکمہ زراعت نے ریاست کے کسانوں کی معاشی خوشحالی کیلئے ایگری بزنس سکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کا آغازبھی کردیا گیا ہے۔ ریاست بھر میں زمینداران محکمہ زراعت کی جاری اس سکیم سے مستفید ہور ہے ہیں۔
 علاوہ ازیں حال ہی میںآزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں شاختراشی خزاں2013 کی تربیت کا آغاز کامیابی سے جاری ہے۔ جس میں فیلڈ سٹاف محکمہ زراعت کے علاوہ ریاست کے زمینداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ناظم اعلیٰ نے مزید بتایا کہ شجرکاری مہم کیلئے مختلف اضلاع سے پھلدار پودہ جات کی ڈیمانڈ اکٹھی کر لی گئی ہے اور آمدہ سیزن میں زمیداران کو ہمیشہ کی طرح ارزاں نرخوں پر اعلیٰ کوالٹی کے پھلدارپودہ جات فراہم کئے جائیں گے۔ جس سے ریاست کے کاشتکاران نہ صرف خود کفیل ہونگے بلکہ محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے اپنی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ بھی کرسکیں گے۔ زمینداران کے وفد نے محکمہ زراعت کی کارکردگی اور ریاست میں جاری کسان دوست اقدامات کو سراہا اوریقین دلایا کہ محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے ریاست کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید :

کامرس -