صنعتوں کی طرف سے تمباکو فصل کی طلب میں 18.37فیصد اضافہ کا امکان

صنعتوں کی طرف سے تمباکو فصل کی طلب میں 18.37فیصد اضافہ کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی)سال 2013ءکے مقابلہ میں سال2014ءکے دوران تمباکو کی صنعتوں کی تمباکو فصل کی طلب میں 18.37فیصد اضافہ ہو گا ۔ سال 2013ءکے دوران ملک میں کام کرنے والی 34تمباکو کمپنیوں کی طلب 78.36ملین کلوگرام تھی ۔ پاکستان ٹوبیکو بورڈ نے کہا ہے کہ مقامی کمپنیوں کا خام مال کی طلب کو پورا کرنے کیلئے تمباکو کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ گزشتہ سال کے دوران پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے سب سے زیادہ 36.40ملین کلو گرام جبکہ فلپس مورس (پاک)لمیٹڈ نے 3.70ملین کلو گرام تمباکو خریدا تھا۔ تمباکو بورڈ نے تمباکو کے کاشت کاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پسند کی کمپنیوں کے ساتھ تمباکو کی فروخت کے معاہدے کریں اور صنعتوں کی طلب کے پیش نظر تمباکو کاشت کریں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی قسم کے مارکیٹنگ مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

مزید :

کامرس -