پاکستانی ٹیم میں دنیا کے خطرناک بولرز ہیں،رانا ٹنگا
کولمبو(آئی اےن پی) سری لنکا کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں دنیا کے خطرناک بولرز ہیں اور وہ کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں البتہ پاکستان کی بیٹنگ لائن غیر مستحکم ہے۔2015 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کےلئے جدوجہد کرنی ہوگی۔ایک انٹروےو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے۔ تاہم بھارت کی بولنگ سائیڈکمزور ہے میرے خیال میں بھارت کو بھی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے لئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔1996 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان رانا ٹنگا نے کہا بھارتی بیٹسمینوں نے ون ڈے میچز میں خود کو منوا لیا لیکن بھارت کو چاہیے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی خود کوبہترثابت کرے۔
