دھونی کی بورڈ سے ظہیر خان کوون ڈے ٹےم میں شامل کرنے کی درخواست

دھونی کی بورڈ سے ظہیر خان کوون ڈے ٹےم میں شامل کرنے کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نئی دہلی (آئی اےن پی) آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کو گھرےلو مےدان پر دھول چٹانے کے بعد بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پر بھارتی فاسٹ باﺅلر ظہےر خان کے تجربے سے فائدہ اٹھائے گی ، بھارتی ٹیسٹ الیون میں جگہ بنانے والے ظہیر خان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لئے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے بورڈ سے ون ڈے سیریز کے لئے بھی ان کی دستیابی کی درخواست کی ہے ۔اس بارے میں بی سی سی آئی کے ایک افسر نے بتایا کہ دھونی نے ظہےر خان کے تجربے کو دیکھتے ہوئے انہیں ٹیم کے ون ڈے الیون کے ساتھ جنوبی افریقہ کے دورے پر بھیجنے کی درخواست کی ہے ۔






کھلاڑیوں نے ان کی جم کر تعریف کی ہے اور ان کی موجودگی سے باﺅلرزکو مدد ملے گی ۔ ساتھ ہی ٹیسٹ میچوں سے پہلے ظہیر خان کو وہاں کے ماحول میں ڈھلنے میں مدد ملے گی۔