ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 2015ءکے پلان کی رونمائی کر دی گئی

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 2015ءکے پلان کی رونمائی کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



ایمسٹرڈیم(اے اےن اےن ) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 2015ءکے پلان کی رونمائی کر دی گئی،شرکا سمیت ڈچ سائیکلسٹوں نے تقریب میں پہنچنے کے لیے سائیکلوں کا استعمال کیا۔ہالینڈ میں ٹور ڈی فرانس کے شروع ہونے کی وجہ سے خوشی کا سماں تھا۔ٹور ڈی فرانس کے جنرل ڈائریکٹر سمیت سابق اور موجودہ ڈچ رائیڈرز نے سائیکلوں پر بیٹھ کر خصوصی تقریب تک پہنچنے کا سفر مکمل کیا۔ ڈائریکٹر کرسچےن پروہومے نے آئندہ سال ہونیوالی سائیکل ریس کے پلان کی رونمائی کی۔
تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہالینڈ سے شروع ہونیوالی ریس کا افتتاحی مرحلہ زیادہ طویل نہیں ہے لیکن دو سال بعد ایونٹ اور اس سے پہلے ٹرائلز کی واپسی پر انہیں خوشی ہے۔