قومی ڈیپارٹمنٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں آج مزید پانچ میچز کا فیصلہ ہوگا

قومی ڈیپارٹمنٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں آج مزید پانچ میچز کا فیصلہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اے پی پی) قومی ڈیپارٹمنٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں (آج) اتوار کو مزید پانچ میچز کا فیصلہ ہوگا۔ قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں جاری ٹورنامنٹ میں پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں نیشنل بنک اور سٹیٹ بنک کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں پی آئی اے اور یو بی ایل کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ کے آر ایل اور پی ٹی وی کے مابین ہوگا، چوتھے میچ میں پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی جبکہ پانچواں میچ حبیب بنک اور سوئی گیس کے درمیان کھیلا جائے گا۔