عوام کے مسائل حل کرکے ان کے دل جیتنا چاہتے ہیں، اویس مظفر

عوام کے مسائل حل کرکے ان کے دل جیتنا چاہتے ہیں، اویس مظفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر سیداویس مظفر نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرکے ان کے دل جیتنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین اور شریک چیئرمین کی ہدایت کے مطابق ٹھٹھہ کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنائیں گے۔وہ ہفتہ کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔سید اویس مظفر نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی شخصیات کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی پالیسی تھی کہ روٹھے ہوئے لوگوں کو منایا جائے، پارٹی چیئرمین اور شریک چیئرمین کی ہدایت کے مطابق ٹھٹھہ کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرکے ان کے دل جیتنا چاہتے ہیں، اس موقع پر ٹھٹھہ سے آئے لوگوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ اور پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہر 15 روز بعد عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے کھلی کچہری لگائیں تاکہ عوامی مسائل فوری طور پر حل ہوسکیں۔سید اویس مظفر نے کہا کہ ٹھٹھہ میں گٹکے کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے اور 50 سے زائد گٹکا فروشوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -