برائیڈل کوٹیورویک لاہور میں فیشن کا طوفان

برائیڈل کوٹیورویک لاہور میں فیشن کا طوفان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سٹائل 360کی جانب سے منایا گیا پینٹےن برائیڈل کوٹیورویک، ملک کا ایک ایسا اہم ترین برائےڈل شو جو لاہور کی برائیڈل فیشن مارکیٹ پر پوری طرح سے حاوی ہو گیا۔سٹائل 360کی جانب سے منایا گیا ایونٹ کی کامیابی پر اپنے پر مسرت خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کی صدر سلطانہ صدیقی نے کہا، ”میرا خواب تھا کہ ہم اپنے ڈیزائنرز کو ملک کے اندر اور بیرون ِ ملک بے مثال مدد فراہم کریں اور مجھے بے حد خوشی ہے کہ ہم نے اپنے نیٹ ورک کی مدد سے ، جو دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے ، اپنے اہداف حاصل کر لئے ہیں۔اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے P&Gپاکستان کے سینیئر کمیونیکیشن منیجر جناب عمیر داو¿د جی نے کہا، ”مجموعی طور پر 6شوز پر مشتمل یہ تےن روزہ ایونٹ گلیمر، فیشن شو رن وے اور تفریحی پروگراموں کا ایسا انوکھا امتزاج ہو گا جو شادی کی کسی بھی تقریب میں جان ڈال سکتا ہے۔ اس سال پینٹےن برائیڈل کوٹیور ویک میں 24ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔اس تےن روزہ ایونٹ میں شریک ہونے والے ڈیزائنرز میں عائشہ عمران، علی ذیشان، عمار شاہد، ارسلان اقبال، آصفہ اینڈ نبیل، عائشہ اینڈ سمعیہ، بینا سلطان، دیپک پروانی، ارم خان، فہد حسین، ہاجرہ حیات، حسن شہر ےار ےاسین، حنا بٹ، ہمایوں عالمگیر، ماریہ بی، مہدی، ندا ازور، عمر فاروق، رانی ایمان، سائرہ رضوان، ثمرین وینس، شازیہ کیانی ، عظمیٰ بابر، زاہد خان اور زینب چھوٹانی شامل ہیں۔شو کے تےنوں دن مشہور کوریوگرافر حسن شہر یار یاسین خدمات سرانجام دیں گے جبکہ ایونٹ میں میک اَپ صیبز سیلون کی صبا انصاری کریں گی، جو کہ فیشن انڈسٹری کا ایک انتہائی قابل احترام نام ہے ۔اس سال ملک بھر سے 26خواتےن جبکہ15مرد ماڈلز اس شو میں حصہ لیں گے، جبکہ 4غےر ملکی خواتےن ماڈلز بھی اس شو میں حصہ لیں گی۔

مزید :

کلچر -