بچپن کی شادی کے خلاف لڑکی والدین کے خلاف عدالت پہنچ گئی
لاہور(نامہ نگار)بچپن میں ہی شادی طے کرنے اورزبردستی شادی پر مجبور کرنے کی وجہ سے 18سالہ دوشیزہ اپنے والدین کے خلاف انصاف کے لئے عدالت پہنچ گئی۔ فاضل جج نے مذکور ہ لڑکی کے بیانات سننے کے بعد اسے دارلامان بجھوا نے کا حکم دے دیا ہے۔ درخواست گزار عاصمہ نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسکے والدین نے 8سال کی کمسن عمر میں ہی اسکا رشتہ طے کردیا تھا جبکہ اسے اب یہ رشتہ قبول نہیں ہے لیکن اسکے گھر والے زبردستی اسکی شادی کروانا چاہتے ہیں جس پر وہ رضا مند نہیں ہے تاہم شادی سے انکار کے بعد اب گھر والے اسکے دشمن بن گئے ہیں اورسائلہ کی زندگی کو بھی خطرہ ہے جس پرتحفظ فراہم کیا جائے جس پرفاضل جج نے مذکورہ بالا حکم سنا دیا ہے۔
