پرائیویٹ سطح پرسائنس مضامین کا امتحان دینے پر پابندی افسوسناک ہے،ادیب جاودانی

پرائیویٹ سطح پرسائنس مضامین کا امتحان دینے پر پابندی افسوسناک ہے،ادیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) نظام تعلیم میں طلباءکےلئے امتیازی سلوک تعلیم دشمن پالیسی ہے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ پنجاب کے ثانوی تعلیمی بورڈز نے پرائیویٹ امیدواروں کو جماعت نہم کا سائنس مضامین کا امتحان دینے پر دوبارہ پابندی لگا دی ہے جو کہ پرائیویٹ امیدواروں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ اس پابندی سے دس لاکھ سے زائد طلباءو طالبات متاثر ہوں گے اور اس سلسلے میں ہم ہر سال لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرکے پرائیویٹ امیدواروں کو سائنس کے مضامین کا امتحان دینے کا فیصلہ لیتے رہے ہیں اب ہم دوبارہ اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر رہے ہیں۔