مسلم لیگ ق کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نصیب اللہ اچکزئی عہدہ اور پارٹی چھوڑ گئے

مسلم لیگ ق کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نصیب اللہ اچکزئی عہدہ اور پارٹی چھوڑ گئے
مسلم لیگ ق کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نصیب اللہ اچکزئی عہدہ اور پارٹی چھوڑ گئے

  

کوئٹہ(آن لائن) مسلم لیگ ق کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل حاجی نصیب اللہ خان اچکزئی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کی مرکزی قیادت کو ارسال کردیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حاجی نصیب اللہ خان اچکزئی کا کہنا تھا آئندہ کا لائحمہ عمل علاقے کے معتبرین اور ساتھیوں کے مشورے سے کروں گا۔ میں نے صوبائی صدر کے غلط اقدامات کے باعث مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

کوئٹہ -