عمران خان پولیس کے آگے بے بس، پیدل جاکر ووٹ کاسٹ کرنا پڑا

عمران خان پولیس کے آگے بے بس، پیدل جاکر ووٹ کاسٹ کرنا پڑا
عمران خان پولیس کے آگے بے بس، پیدل جاکر ووٹ کاسٹ کرنا پڑا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پولیس کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے ووٹ کاسٹ کرنے سے آدھا گھنٹہ قبل ہی پولنگ کا عمل روک دیا گیااور جب وہ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے یونین کونسل نمبر 23 بنی گالہ کے وارڈ نمبر 4ماڈل سکول فار بوائز موہڑہ نور پہنچے تو انہوں نے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر پولنگ سٹیشن کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے پولنگ سٹیشن کے گیٹ بند کردیے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کافی دیر پولیس سے مذاکرات کرتے رہے لیکن پولیس نے ان کی ایک نہ مانی اور عمران خان کو پیدل آکر ووٹ ڈالنے کا کہا جس پر عمران خان پولیس کے آگے بے بس ہوگئے اورانہوں نے گاڑی سے اتر کر پیدل ہی ووٹ کاسٹ کیا۔

مزید :

اسلام آباد -