انٹیلی جنس بیورو کے سب انسپکٹر کمرے میں مردہ پائے گئے

انٹیلی جنس بیورو کے سب انسپکٹر کمرے میں مردہ پائے گئے
انٹیلی جنس بیورو کے سب انسپکٹر کمرے میں مردہ پائے گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سکردو (ویب ڈیسک) پاک چین سرحد پر واقع سست گاﺅں میں تعینات انٹیلی جنس بیورو کے سب انسپکٹر میرامان اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ 55 سالہ میر امان کا تعلق گلگت کے علاقہ اشکھمنداس سے تھا۔ پولیس تھانہ سست کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آئی بی اہلکار کی موت کمرے میں گیس بھرنے کے باعث ہوئی ہے تاہم ساتھی اہلکاروں کے مطابق دل کا دورہ پڑنے کے باعث میرامان جاں بحق ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہی معلوم ہوگئی۔

مزید : سکردو