جرمن فوج میں مسلمان اہلکاروں کے لئے نئی پالیسی کا اعلان ،جان کر آپ رشک کرینگے

جرمن فوج میں مسلمان اہلکاروں کے لئے نئی پالیسی کا اعلان ،جان کر آپ رشک کرینگے
جرمن فوج میں مسلمان اہلکاروں کے لئے نئی پالیسی کا اعلان ،جان کر آپ رشک کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن حکومت نے مسلمان فوجی اہلکاروں کے لئے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے ، جان کر آپ بھی رشک کرینگے ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جرمن وزارت دفاع نے ملکی تاریخ میں پہلی بار فوج میں خدمات انجام دینے والے مسلمان اہلکاروں کی دینی رہنمائی ،امامت اور خطابت کے لیے مسلمان امام و علماءکے تقرر کا فیصلہ کیا ہے۔جرمنی کی خاتون وزیر دفاع ارسلہ ڈیرلاین نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی مسلمان فوجیوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر مسلمان آئمہ اور خطباء کی تقرری پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔انہوں نے کہا ہے جرمن فوج میں شامل مسلما اہلکار اور افسران پناہ گزینوں کی بہترین رہ نمائی کررہے ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل امریکی فوج میں مسلمان فوجیوںکی رہ نمائی کے لیے آئمہ کی تقرری کی گئی تھی۔ 90ءکی دہائی میں14 مسلمانوں کو امریکی فوج میں امام مقرر کیا گیا تھا۔