دنیا کی انوکھی ترین عمارت سعودی عرب میں تعمیر کی جائے گی، کمپنی کو بڑی کامیابی مل گئی، آپ بھی حیران کن تفصیلات جانئے

دنیا کی انوکھی ترین عمارت سعودی عرب میں تعمیر کی جائے گی، کمپنی کو بڑی ...
دنیا کی انوکھی ترین عمارت سعودی عرب میں تعمیر کی جائے گی، کمپنی کو بڑی کامیابی مل گئی، آپ بھی حیران کن تفصیلات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت دنیا کی بلند ترین عمارت دبئی کا برج الخلیفہ ہے مگر سعودی عرب مستقبل قریب میں جدہ ٹاور کے نام سے 117منزلہ عمارت بنا کر اس کا ریکارڈ توڑنے جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ کافی عرصے سے زیرغور ہے۔ اب اس پر ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے اور جدہ اکنامک کمپنی اور سعودی عرب کی علینماانویسٹمنٹ میں منصوبے کے لیے 2ارب ڈالرز(تقریباً2کھرب روپے)کی مالی معاونت کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ابتداءمیں اس بلندوبالا عمارت کا نام کنگڈم ٹاور رکھا گیا تھا مگر بعد میں اسے تبدیل کرکے جدہ ٹاور رکھ دیا گیا ہے۔

مزید جانئے: دنیا کی سب سے لمبی عمارت کس ملک میں تعمیر کی جارہی ہے؟ ایسے ملک کا نام سامنے آگیا کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، جواب آپ کے اندازے بھی غلط ثابت کردے گا
2ارب ڈالرز کی یہ رقم علینما بینک علینما انویسٹمنٹ کے ذریعے ادا کرے گا جبکہ جدہ اکنامک کمپنی اس منصوبے کے سب سے بڑے ڈویلپر کے طور پر کام کرے گی۔ اس کے علاوہ حکومت جدہ اکنامک سٹی کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے پر 2ارب 24کروڑ ڈالر (تقریباً 2کھرب 24ارب روپے)خرچ ہوں گے۔ یہ شہر جدہ ٹاور کے چاروں اطراف میں بسایا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ نیا شہر اور ٹاور موجودہ جدہ شہر کے شمال میں بنائے جا رہے ہیں۔اس ٹاور میں ہوٹل، رہائشی اپارٹمنٹس اور دفاتر بنائے جائیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -