خاتون کو گردوں میں پتھری کی شکائت، ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے ایسی بات کہہ دی کہ پل پھر میں زندگی ہی بدل گئی، درد خوشی میں بدل گیا

خاتون کو گردوں میں پتھری کی شکائت، ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے ایسی بات کہہ دی ...
خاتون کو گردوں میں پتھری کی شکائت، ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے ایسی بات کہہ دی کہ پل پھر میں زندگی ہی بدل گئی، درد خوشی میں بدل گیا

  

ولنگٹن (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کے علاقے ساﺅتھ آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ’ایمن پارکس‘کو گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل پیٹ اور کمر میں درد کی شکایت تھی۔ یہ درد زیادہ بڑھا تو اسے خیال گزرا کہ ممکنہ طور پر اس کے گردوں میں پتھری ہے لہٰذا ڈاکٹر کو چیک کروانے نیلسن ہسپتال جاپہنچی۔ تاہم مقامی اخبار کے مطابق ڈاکٹروں نے چیک اپ کیا تو انکشاف کرڈالا کہ ایمن حاملہ ہے۔ ایمن کو یہ خبر سن کو بے حد خوشی ہوئی تاہم اس کا خیال تھا کہ اس کا حمل ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن پھر ڈاکٹر نے ایسا انکشاف کرڈلا کہ اس کی حیرت کی انتہانہ رہی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ 9 ماہ سے حاملہ ہے اور اب بچے کی ڈلیوری میں زیادہ سے زیادہ 12 گھنٹے باقی ہیں۔ خاتون نے چند گھنٹے بعد 7.9 پاﺅنڈ کے صحت مند بچے کو جنم دے دیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ’ایمن پارکس‘ کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے اسے کم اور پیٹ میں درد محسوس ہورہا تھا لیکن خیال گزرا کہ سارا دن کام پر کھڑے رہنے کی وجہ سے ایسی حالت ہے یا گردوں میں پتھری ہے۔ تاہم گھنٹوں میں ہی اب دنیا بدل گئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کے پیٹ میں بچے کی پوزیشن غیرمعمولی تھی جس کے باعث ممکنہ طور پر اس اس کی موجودگی کا علم نہ ہوسکا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -