میانداد کا پی سی بی کو بھارت سے سیریز میں محتاط رہنے کا مشورہ

میانداد کا پی سی بی کو بھارت سے سیریز میں محتاط رہنے کا مشورہ

  

 اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ اس کے ساتھ سیریز کے حوالے سے محتاط رہے سری لنکا میں انڈیا کے ساتھ سیریز کی تیاریوں میں جلد بازی نہ کرے کیونکہ ’پڑوسی ملک کا کوئی بھروسہ نہیں‘۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ’بی سی سی آئی حکام اس معاملے پر مسلسل اپنا موقف تبدیل کرتے آئے ہیں اور عین ممکن ہے کہ وہ دوبارہ پیچھے ہٹ جائیں‘۔دونوں بورڈز کے درمیان سری لنکا میں مختصر سیریزکھیلنے پر اتفاق کے بعد پی سی بی نے وزیر اعظم نواز شریف سے اجازت حاصل کر لی ہے تاہم، بی سی سی آئی کو اب تک سرکاری جواب موصول نہیں ہوا پہلے انڈین بورڈ سیریز کھیلنے پر آمادہ نظر آیا اور جب پی سی بی نے حکومت سے اجازت حاصل کر لی تو بی سی سی آئی حکام نے شور مچانا شروع کر دیا کہ انہیں کھیلنے کیلئے سرکاری اجازت نامہ درکار ہے۔’انڈیا نے یہ کس طرح کا رویہ اپنا رکھا ہے؟ ہمیشہ انڈیا نے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات میں مسائل کھڑے کیے بی سی سی آئی حکام اپنی مرضی سے چیزیں چاہتے ہیں لیکن ضد پر مبنی اس طرح کا رویہ ناقابل قبول ہے۔ ’وعدہ کے باوجود، پی سی بی حکام معاملے کو باہمی رضامندی سے حل کرنے کی بہترین کوشش کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -