قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ سے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا،مدثر ارائیں

قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ سے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا،مدثر ارائیں

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ سے ملک میں نیٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ برس جنوری میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلی جائے گی جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -