واپڈا کے کھلاڑیوں نے تیسرا حسن میموریل ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

واپڈا کے کھلاڑیوں نے تیسرا حسن میموریل ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)واپڈا کے کھلاڑیوں نے جم خانہ کلب لاہور میں منعقد ہونے والا تیسرا حسن میموریل ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق عقیل خان اپنی برتری قائم رکھتے ہوئے مینز سنگل کے فائل میں محمد عابد کو 6-1 اور 6-2 سے شکست دی ۔مینز ڈبل میں عقیل خان اور محمد عابد نے واپڈا ہی کے یاسر خان اور شہزاد خان کو 3-6 ،6-3 اور 10-1سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ویمنزسنگل فائنل میں سارہ محبوب اسلام آباد نے واپڈا کی ردا خالد کو 7-5 ،7-5 سے شکست دی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -