افغانستان نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اومان ہراکر سیریزجیت لی

افغانستان نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اومان ہراکر سیریزجیت لی

  

ابوظہبی (اے پی پی) افغانستان نے دوسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں اومان کو 12 رنز سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ گزشتہ روز شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر محمد شہزاد نے 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ شفیق اللہ (ناٹ آؤٹ) 32 اور کریم صادق 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اومان کی جانب سے بلال خان اور ذیشان مقصود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ اومان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ خاور علی 38 ، جتندر سنگھ 28 اور ذیشان مقصود 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ افغانستان کی طرف سے یامین احمدزئی نے تین جبکہ روخان بارکزئی اور سید شیرزاد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -