ڈیو رچرڈسن نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کو بڑی کامیابی قرار دیا

ڈیو رچرڈسن نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کو بڑی کامیابی قرار دیا

  

دبئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے کھیل کا روایتی فارمیٹ مزید بہتر ہوگا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈیو رچرڈسن نے افتتاحی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کو بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ اس سنسنی خیز مقابلے کو دنیا بھر میں موجود کرکٹ کے شائقین نے لطف اٹھایا، انہوں نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر دونوں ٹیموں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو مبارک باد دی ان کا مزید کہنا ہے کہ اس طرح ٹیسٹ کرکٹ میں بھی شائقین کی مزید دلچسپی پیدا ہوگی اور اس کھیل کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا اب ہر ٹیم کو ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملنا چاہئیے اور اس سے وہاں پرموجود شائقین کرکٹ بہت زیادہ انجوائے کریں گے اور یہ طریقہ ٹیسٹ کرکٹ کی ترقی کے لئے بہت سودمند ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -