ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ آج ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ ڈویژنل ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں لاہور، ہزارہ، پشاور، سرگودھا، فیصل آباد، گجرانوالہ، ملتان اور حیدر آباد شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ صبح دس بجے ریلوے سٹیڈیم باسکٹ بال کورٹ میں شروع ہوگا۔ چیمپئن شپ 5 دسمبر تک جاری رہے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -