بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 3 دسمبر سے شروع

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 3 دسمبر سے شروع

  

نئی دہلی (این این آئی)بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 دسمبر تک فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی میں کھیلا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میزبان ٹیم بھارت کو چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

چندی گڑھ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت نے 108 رنز سے کامیابی حاصل کی، دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوا جبکہ تیسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے 124 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔ اس سے قبل بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -