بی پی ایل، بریسال بلز نے چٹاگانگ وکنگز کو مات دیدی

بی پی ایل، بریسال بلز نے چٹاگانگ وکنگز کو مات دیدی

  

چٹاگانگ (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں بریسال بلز نے چٹاگانگ وکنگز کو 33 رنز سے ہرا دیا۔ چٹاگانگ کی ٹیم 170 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ گزشتہ روز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹاگانگ میں کھیلے گئے لیگ کے 13 ویں میچ میں بریسال بلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ کپتان محمد اللہ نے 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، سکیگو پراسانا 36 اور مہدی معروف 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ چٹاگانگ وکنگز کی جانب سے محمد عامر اور ضیاء الرحمان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ چٹاگانگ وکنگز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 137 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نعیم اسلام 38 ، محمد عامر 20 اور تلکارتنے دلشان 19 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ کیون کوپر نے تین، الامین حسین نے دو جبکہ محمد سمیع، تیج الاسلام اور محمد اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -