بھاری مالی فائدہ کیلئے بھارت سے سیریز کی کوششیں جاری ہیں
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ وہ بھارت کیساتھ سیریز کھیلے اور اس کے لئے جو کوششیں کی جارہی ہیں شائد ماضی میں اس طرح پہلے کبھی نہیں کی گئیں اسکی سب سے بڑی وجہ تو اس سیریز کے انعقاد سے بھاری مالی فائدہ حاصل کرنا ہے اور یہ سب اس کے لئے ہی کیا جارہا ہے کہا جارہا ہے اس سیریز کے انعقاد کی رقم پاکستان کرکٹ بورڈ کو ملے گی اور اس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ اس سیریز کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہتااور اس کے انعقاد کے لئے بھرپور کوشش کررہا ہے دوسری طرف بلاشبہ شائقین کرکٹ کی بھی اس سیریز میں بہت زیادہ دلچسپی ہے اور اس کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے لیکن حقیقت میں پاکستان کو جو مالی فائدہ حاصل ہوگا اس لئے اس کا انعقاد یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔