مچل سٹارک کا ورلڈ ٹی 20 کے بعد پاؤں کی سرجری کرانے کا فیصلہ

مچل سٹارک کا ورلڈ ٹی 20 کے بعد پاؤں کی سرجری کرانے کا فیصلہ

  

میلبورن (اے پی پی) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر مچل سٹارک ورلڈ ٹی 20 کے بعد پاؤں کی سرجری کرائیں گے۔ مچل سٹارک پاؤں کی انجری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں صرف 9 اوورز کرائے۔ مچل سٹارک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کے بعد پاؤں کی سرجری کرائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -