ویسٹ انڈیز اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کل ٹور میچ میں مدمقابل

ویسٹ انڈیز اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کل ٹور میچ میں مدمقابل

  

برسبین (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے مابین چار روزہ ٹور میچ کل سے ایلن بارڈر فیلڈ، برسبین میں شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم جیسن ہولڈر کی قیادت میں آسٹریلیا پہنچ چکی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف چار روزہ ٹور میچ کھیلے گی جو کل برسبین میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 10 سے 14 دسمبر تک ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گراؤنڈ جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -