یو اے ای کے احمد خلیل نے سال کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ جیت لیا
نئی دہلی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے احمد خلیل نے سال کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ اے ایف سی کی سالانہ ایوارڈ تقریب بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ پلیئر آف دی ایئر کیلئے احمد خلیل کو ہم وطن عمر عبدالرحمان اور چینی پلیئر زینگ ژی کے چیلنج کا سامنا تھا۔ اے ایف سی کے چیف شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے احمد خلیل کو سال کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر احمد خلیل کا کہنا تھا کہ یہ صرف میری نہیں بلکہ تمام اماراتی افراد کی کامیابی ہے۔ چین کے زینگ ژی دوسرے نمبر پر رہے۔ جنوبی کوریا کے فارورڈ سن ہیونگ من کو انٹرنیشنل پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔