جرمن شہریوں کا 2024 اولمپکس اور پیرالمپکس مقابلوں کی میزبانی کیخلاف ووٹ

جرمن شہریوں کا 2024 اولمپکس اور پیرالمپکس مقابلوں کی میزبانی کیخلاف ووٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہیمبرگ(آن لائن)جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے شہریوں نے سنہ 2024 کے اولمپکس اور پیرالمپکس مقابلوں کی میزبانی کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ہیمبرگ ان اولمپکس کھیلوں کی میزبانی کے لیے روم، پیرس، بڈاپسٹ اور لاس اینجلس کے ساتھ شامل تھا۔ ریفرینڈم میں ہیمبرگ اور اس کے نزدیکی شہر کیل کے 51.7 فیصد رہائشیوں نے اولمپکس کی میزبانی کے خلاف ووٹ ڈالے۔میزبانی کی صورت میں کشتی رانی کے مقابلوں کا انعقاد کیل میں ہونا تھا۔جرمنی کے اولمپکس حکام نے میزبان امیدوار شہر کے طور پر ہیمبرگ کو برلن پر ترجیح دی تھی۔ہیمبرگ کے میئر اولوف شولز کا کہنا ہے کہ ’یہ وہ فیصلہ ہے جو ہم نہیں چاہتے تھے، لیکن یہ واضح ہے۔‘سنہ 1972 میں میونخ میں ہونے والے اولمپکس کے بعد سے جرمنی نے اولمپکس مقابلوں کی میزبانی نہیں کی ہے۔اس منصوبے کے ناقدین کا کہنا ہے کہ 11 ارب 20 کروڑ یورو کی لاگت سے اولمپکس منعقد کروانے کا یہ منصوبہ اسراف پر مبنی تھا جرمنی کی عوام کی جانب سے تو فیصلہ سامنے آگیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اب اس ایونٹ کا انعقاد کہاں پر ہوتا ہے اور اس حوالے سے پوری دنیا کی نظریں اس جانب لگی ہوئیں ہیں اور امید ہے کہ اس حوالے سے جلد ہی کوئی بھی فیصلہ منظر عام پر آجائے گا۔