رام سلیم ٹی 20 چیلنج، کیپ کوبراز نے لائنز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

رام سلیم ٹی 20 چیلنج، کیپ کوبراز نے لائنز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ( بیورو رپورٹ) رام سلیم ٹی 20 چیلنج، وین پارنل نے 99 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر کیپ کوبراز کو لائنز کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔ جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ ڈیون کانوے 37 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ جسٹن کیمپ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کیپ کوبراز نے ہدف وین پارنل کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت 19.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پارنل نے 57 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 99 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں میچ کا بہترین بلے باز قرار دیا گیا۔