آکسفورڈ یونیورسٹی میں انتہائی کم بجلی سے چلنے والی اسمارٹ سکرین تیارکرلی گئی

آکسفورڈ یونیورسٹی میں انتہائی کم بجلی سے چلنے والی اسمارٹ سکرین تیارکرلی ...

  

لندن (اے پی پی) آکسفورڈ یونیورسٹی میں قائم ایک کمپنی بوڈل ٹیکنالوجی نے بالکل نئے مٹیریل سے اسکرین تیار کی ہے جو ڈسپلے دکھانے کے لیے انتہائی کم بجلی استعمال کرتی ہے۔بوڈل ٹیکنالوجی کے سربراہ پیمان حسینی کا دعویٰ ہے کہ اسمارٹ فونز صارفین کو نئی ٹیکنالوجی سے روزانہ کے بجائے ایک ہفتے بعد موبائل فون چارج کرنے کی نوبت پیش آئے گی کیوں کہ اسمارٹ فون کی بیٹری کی انرجی کا ایک بھاری حصہ سکرین لے لیتی ہے اور فیز چینج مٹیریل سے بنی اسکرین پر بیٹری کی انرجی خرچ نہیں ہوگی۔

کمپنی پرامید ہے کہ نئے ڈسپلے مٹیریل سے اسمارٹ فون انڈسٹری میں انقلاب آسکتا ہے کیونکہ بیٹری خرچ ہونے کی رفتارکوانقلابی طورپردھیما کرنا ممکن ہوگا جبکہ ویئرایبل آلات مثلاً اسمارٹ گھڑیوں اور بینڈ کی زندگی بھی بڑھ سکتی ہے۔اسی کمپنی نے ایک اور ایجاد اسمارٹ ونڈوز کی صورت میں بھی پیش کی ہے جس میں کھڑکیوں پر ایسے شیشے لگانا ممکن ہوگا جو سورج کی انفراریڈ شعاع کو روک کرعمارتوں کو قدرتی طورپرٹھنڈا رکھ سکیں گی لیکن یہ کمپنی اپنی دونوں ایجادات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کررہی۔

مزید :

کامرس -