,جرمن فوج کے سربراہ کا فرانس کے ساتھ تعاون کیلئے 1200 فوجیوں کی تعیناتی کا عندیہ

,جرمن فوج کے سربراہ کا فرانس کے ساتھ تعاون کیلئے 1200 فوجیوں کی تعیناتی کا عندیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن (اے پی پی) جرمن فوج کے چیف آف سٹاف جنرل فولکر وِیکر نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف فرانس کے ساتھ عسکری تعاون میں 1200 فوجیوں کی تعیناتی کا امکان ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل ویکر نے کہا ہے کہ اتنے فوجی جرمن جاسوس طیاروں اور جنگی بحری جہاز پر اپنے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو پارلیمنٹ سے اجازت ملنے کے بعد اِس تعیناتی کے عملی حصے کا آغاز ہو جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو جرمن حکومت نے فرانس کو جاسوس طیاروں، ایک جنگی بحری جہاز اور فضا میں جنگی طیاروں میں تیل بھرنے والے جہازوں کی پیشکش کی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -