بارہویں سارک تجارتی نمائش اور نویں ویکس نیٹ کو ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوگی

بارہویں سارک تجارتی نمائش اور نویں ویکس نیٹ کو ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوگی

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ٹی ڈی اے پی نے دو بڑے ایونٹش یعنی بارہویں سارک تجارتی نمائش اور نویں ویکس نیٹ کو ایکسپو سینٹر لاہور میں ایک چھت تلے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جو 4 سے 6دسمبر تک جاری رہے گی ۔یہ نمائش میں آنے والے لوگوں کو معیار اور معاشی ترقی فراہم کرے گی اور پاکستان (WEs) کے اپنے ساتھ اور سارک نمائش کنندگان کے ساتھ روابط بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔ یہ ایونٹ کاروباری حضرات اور صارفین دونوں کے لئے منفرد مواقع ہیں۔ کاروباری حضرات کے لئے اپنا تجربہ شیئر کرنے، مختلف ورائٹی پیش کرنے اور اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم ہوگا۔ صارف کو مقامی ، ملکی اور غیر ملکی مصنوعات کی وسیع رینج مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوگی۔ بلاشبہ یہ لاہور اور پاکستان میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی نمائش ہوگی ۔

مزید :

کامرس -