جرمنی میں ترک قونصل خانے پر نامعلوم افراد کا حملہ
برلن (اے پی پی) جرمنی میں ترکی کے قونصل خانے پر نامعلوم افراد نے حملہ کر کے آگ لگا دی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شہر میونخ میں واقع ترکی کے قونصل خانے پر نامعلوم افراد نے حملہ کر آتش گیر مادے پھینکے گئے جن میں سے ا یک عمارت کی دیوار پر گرا اور عمارت کے ایک حصہ میں آگ لگ گئی۔ حکام کے مطابق ہفتے کا آخری دن ہونے کی وجہ سے قونصل خانہ بند تھا لہٰذا کوئی زخمی نہیں ہوا لیکن عمارت کو مادی نقصان پہنچا ہے۔میونسٹر پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔