داعش ساڑھے 3ہزار افرادکو قتل کر چکی ہے ،سیرین آبزر ویٹری

داعش ساڑھے 3ہزار افرادکو قتل کر چکی ہے ،سیرین آبزر ویٹری

  

دمشق (اے پی پی) شامی حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ داعش نے ساڑھے3ہزار سے زائد افراد کو مختلف الزامات کے تحت قتل کرچکی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ہلاک ہونے والے افرادمیں تقریباً 2 ہزار عام شہری ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہلاک کیے گئے شہریوں میں 930 کا تعلق شیعہ برادری سے ہے۔ ان میں سے بیشتر کو شامی علاقے دیرالزور کے گردونواح میں قتل کیا گیا تھا۔ ان ہلاکتوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں جن پر ہم جنس پرستی اور جادو کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -