چینی یوآن کوعالمی ریزرو کرنسی گروپ کاحصہ بنانے کا اعلان متوقع

چینی یوآن کوعالمی ریزرو کرنسی گروپ کاحصہ بنانے کا اعلان متوقع

  

بیجنگ/واشنگٹن (اے این این ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے چین کی کرنسی یوآن کو مالیاتی فنڈ کے بین الاقوامی ریزرو کرنسی گروپ کا حصہ بنانے کے اعلان کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے،بین الاقوامی کرنسی ریزرو گروپ میں اب تک صرف امریکی ڈالر، یورو، جاپانی ین اور برطانوی پانڈ شامل ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لگارڈ نے بھی یوآن کی اس گروپ میں شمولیت کی حمایت کی ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اگر یوآن کی شمولیت کا فیصلہ ہو گیا تو وہ اگلے سال تک اس گروپ کا حصہ بن سکتا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں امریکہ کے بعد دوسرا نمبر چین کا ہے۔ چین نے گذشتہ سال یوآن کو عالمی ریزرو کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اب تک اس گروپ کا حصہ نہ بننے کی وجوہات میں بیجنگ کی جانب سے برآمد کنندگان کی مدد کی غرض سے یوآن کی قدر مصنوعی طور پر کم رکھنے کا خدشہ طے شدہ ضوابط پر پورا نہ اترنا ہیں ۔

تاہم چینی حکام نے یوآن کو بین الاقوامی ریزرو گروپ کا حصہ بنانے اور اس کے لیے حمایت حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے، جبکہ آئی ایم ایف کی حالیہ سٹاف رپورٹ میں بھی اس کی حمایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اس گروپ میں چینی کرنسی کی شمولیت محض علامتی ہو گی۔

مزید :

کامرس -