امریکہ،کینیڈا کے سرد موسم سے کروڑوں تتلیاں پریشان

امریکہ،کینیڈا کے سرد موسم سے کروڑوں تتلیاں پریشان

  

میکسیکو(این این آئی)امریکا اور کینیڈا کے سرد موسم سے پریشان کروڑوں تتلیوں نے میکسیکو کے پْر فضا مقامات کا رخ کر لیا،امریکا اور کینیڈا میں موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی لاکھوں تتلیوں نے 4 ہزار8 سو کلو میٹرسفر طے کرکے میکسیکو پہنچنا شروع کردیا ہے۔تتلیوں کی آمد سے وسطی میکسیکو کی فضاؤں میں دلکش رنگ بکھر گئے ہیں، تتلیوں کی انوکھی نقل مکانی دیکھنے کے لیے سائنسداں اور سیاح بھی اس علاقے کا رخ کر رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق حالیہ برسوں میں یہاں آنے والی تتلیوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے، اندازے کے مطابق 1996میں میکسیکو ہجرت کرنے والی تتلیوں کی تعداد ایک ارب تھی جو گزشتہ سال کم ہو کر ساڑھے 3 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -