آمور کے شیر اور بکرے کو جدا کر دیا گیا

آمور کے شیر اور بکرے کو جدا کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(اے پی پی)پری موریا کے سفاری پارک کے اہلکاروں نے کل رات، دوست بن چکے آمور کے شیر اور بکرے کو جدا کر دیا گیا، شیر مارے تنہائی کے ساری رات دہاڑتا رہا، پارک کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے۔واضح رہے کہ آمور کے شیر کو ایک زندہ بکرا پیش کیا گیا تھا مگر مقابلے پر اتر آنے کے بعد شیر نے اسے کھایا نہیں بلکہ اس سے دوستی کر لی تھی جس پر اس بہادر بکرے کو تیمور کا نامدیا گیا تھا ۔
اس خبر کے بعد بہت لوگوں نے سفاری پارک کی سائٹ پر لکھا کہ انہیں جدا کر دیا جائے مبادا یہ بہادر بکرا کسی وقت شیر کا شکار بن جائے۔

مزید :

عالمی منظر -