لاہور سٹاک مارکیٹ
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روزمندی کا رجحان رہا ۔گزشتہ روزمجموعی طورپر57کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا3 -کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 14کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 40 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 11.28پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5334.87 پر بندہو ا۔ مارکیٹ میں کل4لاکھ28 ہزار 400حصص کا کاروبارہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز 11 لاکھ22 ہزار حصص کا لین دین ہوا۔مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے1 لاکھ 87 ہزار 500 حصص ۔ ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ75 ہزار حصص۔ جبکہ پیس پاکستان لمیٹڈ کے 49ہزارحصص فروخت ہوئے۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ اضافہ اینگرو پولی مر اینڈ کیمیکل لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت0.30 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت4.32روپے کم ہو گئی۔