حوثی ملیشیا کے سربراہ کا بھائی فضائی حملے میں ہلاک

حوثی ملیشیا کے سربراہ کا بھائی فضائی حملے میں ہلاک

  

صنعا(اے پی پی) یمن کی حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے بھائی ابراہیم بدرالدین الحوثی سعودی عرب کی سرحد کے ساتھ واقع شمالی صوبے صعدہ میں ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق کہ ابراہیم بدرالدین الحوثی سمیت باغی ملیشیا کے نو قائدین شمال مغربی شہر صعدہ کے علاقے آل صیفی میں اتوار کو فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ حوثی باغی یمنی صدر عبد ربو منصور ہادی کی وفادار فورسز کے خلاف لڑرہے ہیں اور ان کے ٹھکانوں پر سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد فضائی حملے کررہا ہے۔صعدہ حوثی باغیوں کا مضبوط گڑھ ہے۔قبل ازیں سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے روز یمن کے جنوبی ساحلی علاقے میں دو چھوٹی کشتیوں کو بمباری میں نشانہ بنایا تھا۔ان کشتیوں پر مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے لیے ہتھیار لے جائے جارہے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -