روس میں داعش سے وفاداری کا اعلان کرنیوالے 3 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا

روس میں داعش سے وفاداری کا اعلان کرنیوالے 3 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا

  

ماسکو (اے پی پی) روس میں داعش سے وفاداری کا اعلان کرنے والے 3 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کاروائی داغستان کے علاقے میں کی گئی ہے اور ان میں سے ایک جنگجو شام سے واپس لوٹا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے ان جنگجوؤں کواس وقت گولیاں مار کر ہلاک کیا جب انہوں نے ہتھیار پھینکنے سے انکار کیا۔واضح رہے کہ روسی حکام نے کہا ہے شام میں داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے تین ہزار جنگجوؤں کا تعلق داغستان سے ہے۔ روسی صدر پوٹن کا کہنا ہے کہ شام میں ان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ان کو واپس روس میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

مزید :

عالمی منظر -