تہران میں جاری کانفرنس میں تیل پیدا کرنے والی کثیرالقومی کمپنیوں کے نمائندوں کی شرکت

تہران میں جاری کانفرنس میں تیل پیدا کرنے والی کثیرالقومی کمپنیوں کے ...

  

تہران (اے پی پی)ایران کے دارالحکومت تہران میں جاری کانفرنس میں تیل پیدا کرنے والی کثیرالقومی کمپنیوں کے نمائندے شریک ہیں۔ ان کمپنیوں میں برٹش پٹرولیم، شیل اور فرانسیسی کمپنی ٹوٹل ، آسٹریا، سپین اور اٹلی کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ ایران توقع کر رہا ہے کہ آئل سیکٹر میں 25 ارب ڈالر کے مساوی بین الاقوامی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے۔اِس کانفرنس میں ایرانی حکومت نے انٹرنیشنل کمپنیوں کو نئے کنٹریکٹ کا مسودہ بھی فراہم کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -