بورے والا بیڈمنٹن کلب نےآل پنجاب الکریم ڈویلپرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا

بورے والا بیڈمنٹن کلب نےآل پنجاب الکریم ڈویلپرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا

  

بورے والا(نامہ نگار)بورے والا بیڈمنٹن کلب نے چیچہ وطنی کو شکست دے کر چوتھا آل پنجاب الکریم ڈویلپرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا،بورے والا آفیسرز کلب میں جاری چوتھے آل پنجاب الکریم ڈویلپرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بورے کلب اور چیچہ وطنی بیڈمنٹن کلب کے مابین کھیلا گیا اس فائنل میچ کے مہمان خصوصی الکریم ڈویلپرز کے چیف ایگزیکٹو رانا طاہر کریم تھے فائنل میچ میں بورے کلب کے کھلاڑیوں محمد ارسلان،محمدعابد،شیخ وسیم اور واحد بٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیچہ وطنی کلب کے کھلاڑیوں شیخ محمد طاہر،محمد مزمل،علی اور رانا مظفر کو بیسٹ آف تھری کی پہلی دو گیمز میں 21-17اور 21-19جبکہ دوسری بیسٹ آف تھری میں 21-18اور21-15سے کامیابی حاصل کر کے یہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی رانا طاہر کریم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور بورے والا کلب کی تعمیر و ترقی کے لئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا اس موقع پر شیخ محمد ایوب،ڈاکٹر محمد ارشد شاہ،چوہدری اعجاز اسلم،شیخ محمد شفیق کاکا،نعیم رشید اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -