مغربی دنیا نے قرآن کے پیغام کو روکنے کیلئے انتہاپسندی کا الزام لگایا ہے،ذکراللہ مجاہد

مغربی دنیا نے قرآن کے پیغام کو روکنے کیلئے انتہاپسندی کا الزام لگایا ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )نو منتخب امیرجماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مغربی دنیا نے قرآن کے پیغام کو روکنے کے لیے انتہاپسندی کا الزام لگایا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز زون 160منصورہ کے اجتماعِ ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور محمد عمیر خان ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد اور زون 160کے امیرانجینئراحمد سلمان نے شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ مغربی قوتیں قرآن سے خوفزدہ ہیں اسلامی تحریکیں قرآن ، سنت کے پیغام کو پھیلا رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ قرآن سعادت اور نیک بختی کا سرچشمہ ہے ، قرآن تمام تحریفات سے پاک ٹھیک انہی الفاظ میں موجود ہے جن الفاظ میں و ہ اللہ کے رسول برحق پر اترا تھا اور دنیا میں اس وقت مسلمان ہی وہ بدقسمت لوگ ہیں جو اپنے پاس اللہ کا کلام رکھتے ہیں اور پھر اس کی برکتوں اور بے حدوحساب نعمتوں سے محروم ہیں ۔انھوں نے کہا کہ تاریخ اس بات پر شاید ہے کہ جب مسلمانوں نے اس کی ہدایت کے مطابق عمل کیا اس نے ان کو دنیا کا امام اور پیشوا بنا کر بھی دکھایا ،لیکن قرآن سے دوری کے نتیجے میں مسلمان دنیا میں ذلیل و خوار ، محکوم اورغیر وں کے پاؤں تلے روندے جارہے ہیں غیر وں کے ہاتھوں میں ہماری باگیں ہیں وہ جب اور جس طرح چاہتے ہیں ہمیں ہانکتے ہیں یہ انجام کسی قوم کا صرف اسی وقت ہوتا ہے جب وہ اللہ کے کلام پر ظلم کرتی ہے گذشتہ قوموں کے واقعات اور ان کے انجام ہمارے سامنے ہیں قرآن ان کی صحیح عکاسی کرتا ہے اور اس سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیے ۔انھوں نے مذید کہا کہ امت مسلمہ اپنے عقائد و اعمال درست کرے اللہ تعالیٰ کی رحمت مقدر بن

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -