ریٹائرڈ ملازمین کو ہمیشہ واجبات بروقت اداکیے جاتے ہیں،قیصرزمان

ریٹائرڈ ملازمین کو ہمیشہ واجبات بروقت اداکیے جاتے ہیں،قیصرزمان

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو قیصرزمان نے کہا ہے کہ محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہمیشہ واجبات بروقت اداکیے جاتے ہیں اور اس شاندار روایت کوبہرصورت جاری رکھاجائے گا۔ لیسکوچیف کایہ پیغام لیسکوہیڈکوارٹرز میں رواں ماہ ریٹائرڈہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب جوکہ ڈائریکٹرجنرل ایڈمن طارق واحدخاں کی صدارت میں منعقدہوئی میں سنایاگیا۔انہوں نے ریٹائرڈملازمین کوباوقار طریقے سے مدت ملازمت پوری کرنے پرپنشن پیپرزاورچیک دئیے۔ڈائریکٹرجنرل ایڈمن طارق واحدخاں نے ملازمین کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محنت سے لیسکوکاامیج بہترہواہے اورکمپنی پر صارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے دروازے ریٹائرڈملازمین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہووہ ہمارے پاس آسکتے ہیں۔ریٹائرہونے والے ملازمین میں لائن سپرنٹنڈنٹI-عبدالستار،میٹرسپروائزرII-ذُوالفقارعلی، سب ڈویثرنل کلرک محمدریاض،(لائن مینI-حاجی محمد،نثاراحمدشاہ)،لائن مینII-محمدرفیق،لائن فورمین خالدجمیل، فٹرI-دلاورخان،سیکورٹی گارڈغلام رسول،لاری ڈرائیورمحمدیوسف منشا،سویپرصدیق مسیح شامل ہیں۔#

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -