انصاف گروپ ڈی ایچ اے اکا الخدمت گروپ کی حمایت کا اعلان

انصاف گروپ ڈی ایچ اے اکا الخدمت گروپ کی حمایت کا اعلان
انصاف گروپ ڈی ایچ اے اکا الخدمت گروپ کی حمایت کا اعلان

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)انصاف گروپ ڈی ایچ اے نے 19دسمبر کو ہونے والے الیکشن میں الخدمت گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا انصاف گروپ کے چےئرمین رفیق چوہان الخدمت گروپ کی طرف سے نائب صدر کے امیدوار ہوں گے انصاف گروپ نے دھڑے بندی یا بغاوت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے گروپ ہمارا ہے ہم نے بنایا ہے سالہاسال سے ہم خدمت کر رہے ہیں ہمیں کون فارغ کر سکتا ہے چےئرمین انصاف گروپ رفیق چوہان نے روزنامہ پاکستان کو بتایا میرے متعلق مارکیٹ میں گمراہ کن پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ میں نے استفیٰ دے دیا ہے یہ حقائق کے منافی ہے میں کل بھی چےئرمین تھا آج بھی ہوں اور کل بھی رہوں گا،رفیق چوہان نے کہا امن گروپ اور انصاف گروپ دو علیحدہ علیحدہ گروپ ہیں ان کو ملانا زیادتی ہو گی انصاف گروپ نے متفقہ طور پر مجھے نائب صدر کے لیے نامزد کیا ہے اور متفقہ طور پر الخدمت گروپ کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے اگر کوئی انفرادی طور پر کسی اور کی حمایت کوئی فرد کر رہا ہے اس کا انصاف گروپ سے تعلق نہ ہے انصاف گروپ،الخدمت گروپ کے تمام امیدواران کی سپورٹ کرنے کا پابند ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -